فلسطینی خواتین نے مقدس شہر میں مقبوضہ اسرائیلی فوجوں کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے منصوبوں کے خلاف بین الاقوامی برادری سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
جمعہ کے روزبیت المقدس کی خواتین سوسائٹی نامی ایک تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ بیت لمقدس کو مقدس شہروں والی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کا خاتمہ کیا جا سکے اور تاریخی عمارات کا انہدام، اور ان پر قبضے کی کوششوں کو بھی روکا جا سکے۔
تنطیم کے بیان میں زور دیا گیا کہ جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے اور بالخصوص جو کچھ مقبوضہ بیت المقدس میں ہو رہا ہے ۔ اس پر عرب ممالک سمیت بین الاقوامی خاموشی اسرائیل کو موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ کسی بھی ردعمل کے خوف سے بالا تر ہو کر مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے صہیونی کارروائیاں جاری رکھے۔
تنظیم نے اسلامی سکالرز پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے بیزار ہوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وہ مقبوضہ بیت المقدس جس میں مقبوضہ افواج منظم طریقے سے شہر کو صہیونی رنگ دینے کے لیے منظم طریقے سے تبدیلیاں لا رہی ہے۔