فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غزہ کے امن کو دوبارہ تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی- وزارت داخلہ کے ترجمان ایہاب غصین نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز میں ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں- غزہ پولیس کو اہم معلومات حاصل ہوگئی ہیں- آئندہ چند روز میں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جائے گا- مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے- واضح رہے کہ غزہ میں حالیہ دنوں میں چند بم دھماکے ہوئے ہیں- آخری بم دھماکہ شمالی غزہ میں ریڈ کراس کی جیپ میں کیا گیا-