جعلی ادویات کے کاروبار میں اسرائیل دنیا کے پہلے دس ممالک کی لسٹ میں شامل ہوگیا- اسرائیلی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جعلی ادویات کا کاروبار 22 سے 24 ملین ڈالر سالانہ ہے- عالمی ادارہ صحت کے مطابق تیسری دنیا کے ممالک میں 30 فیصد ادویات جعلی ہوتی ہیں- جعلی ادویات کے استعمال سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے- عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا میں جعلی ادویات کے کاروبار کا حجم 7 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جبکہ جعلی اداویات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے-