اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا وفد پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں دورہ روس کے لیے ماسکو پہنچ گیا- 2006ء میں فلسطینی عام انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد خالد مشعل کا یہ تیسرا دورہ ماسکو ہے- حماس کے وفد کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگی لافروف نے دی ہے- خالد مشعل روسی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران انہیں فلسطینی اراضی کے حالات اور فلسطینی اختلافات کے حوالے سے آگاہ کریں گے- خالد مشعل نے روسی اخبار ’’فریمیا نوویتہ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اپنی ٹانگ نکال لے تو فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوسکتا ہے- خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مفاہمت میں دوسری رکاوٹ وہ ترمیمات ہیں جو مصری تجویز میں کی گئیں ہیں-