مصر اور غزہ کی سرحد پر سرنگ کرنے سے ایک فلسطینی مزدور جاں بحق ہوگیا- غزہ میں وزارت صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر حسنین معاویہ نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کا تعلق غزہ کے شمالی علاقے سے تھا- واضح رہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر واقع سرنگوں میں مختلف حادثوں میں متعدد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں – فلسطینی شہری ان سرنگوں کو مصر سے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں- غزہ کی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی سرنگوں کے ذریعے اشیاء خوردو نوش لانے پر مجبور ہیں –