اسرائیلی حکومت نے النقب میں ایک فلسطینی شہر ی کے گھر کو مسمار اور 800ایکڑ زرعی اراضی ہموار کردی – اسرائیلی حکومت کادعوی ہے کہ فلسطینی شہری نے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت سے اجازت نہیں لی تھی- النقب کی شہری کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم و قیلی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے اس دعوے کے ساتھ فصلیں تباہ کردیں کہ یہ زمین حکومت کی ملکیت ہے – اسرائیلی حکومت النقب کے فلسطینیوں کی زمین غصب کررہی ہے – اس نے گندم اور جو کی 800 ایکڑ رقبے پر مشتمل فصل تباہ کردیں – اسرائیلی قوانین نسل پرستی کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں- صہیونیوں میں عربوں کے خلاف کینہ ہے – زمینوں کا مسئلہ سیاسی ہے کوئی قانونی مسئلہ نہیں- اسرائیلی حکومت نسل پرستانہ سیاست اپنائے ہوئے ہے –