Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج نے جنگی جرائم سے متعلق حکومتی اقدامات کی تردید کردی

phosphorus-bombs3 اسرائیلی فوج نے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت گذشتہ برس غزہ میں جنگ کے دوران جنگی جرائم اور اختیارات سے تجاوز کےالزام میں دو اعلیٰ سطح کے فوجی افسروں کا ٹرائل کر رہی ہے۔ پیر کے روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا میں غزہ میں جنگی جرائم اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وائٹ فاسفورس کا استعمال جیسے الزامات سے متعلق حکومت کی جانب سے کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں اور نہ ہی حکومت کسی فوجی افسر کا ٹرائل کر رہی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ نے فوجی اٹارنی جنرل کے تعاون سے اقوام متحدہ میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جنگ کے دوران دو اعلیٰ سطح کے فوجی افسروں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اس سے قبل اسرائٓیلی میڈیا میں شائع رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فوج کے جنوبی ریجن کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل یوواف گالنٹ نے حکومت کی سفارش کے تحت غزہ جنگ میں شریک دو فوجی افسروں کرنل ایال آیزنبرگ اور بریگیڈیئر ایلان مالکا کے خلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کے الزام کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے عالمی ادارے کے دفتر اور اونروا کے مرکز پرحملے سے متعلق الزامات کی چھان بین کے لیے بھی کسی قسم کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل نہیں دی گئی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف جنرل گابی اشکنازی نے بھی غزہ میںجنگ کے دوران جنگی جرائم کے مرتکب صہیونی فوجیوں کے خلاف اقوام متحدہ کے مطالبے کے برخلاف کسی قسم کے تحقیقاتی کمشن کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan