مصری اخبار ’’الیوم السابع‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے نے غزہ کے پولیس افسر ابراہیم معروف کے عہدے کے متعلق اطلاع دی جس بنا پر مصری حکومت نے انہیں گرفتار کیا- اخبار کے مطابق ابراہیم معروف اپنے والد کے علاج کے لیے قاہرہ آئے تو مصری حکومت کو ان کے عہدے کے متعلق معلوم نہیں تھا کہ وہ غزہ پولیس افسر ہیں- واضح رہے کہ مصری حکومت ابراہیم معروف اپنے والد کے علاج کے لیے مصر آئے تھے- انہوں نے مصر میں اپنے والد کا علاج کرایا اور اس سلسلے میں وہ بائیس روز تک قاہرہ میں رہے- واپسی پر مصری حکومت نے ابراہیم معروف کے والد کو غزہ جانے کی اجازت دے دی لیکن ابراہیم معروف کو گرفتار کرلیا- ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا انہیں کسی الزام میں گرفتار کیا گیا ہے-