اسرائیلی حکومت نے فلسطینی سیاسی اسیرناجح عبداللہ کی مدت قید میں چار ماہ کی توسیع کردی – پرزنرز اسٹڈیز سنٹر نے اسرائیلی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے- پرزنرز اسٹڈیز کے ڈائریکٹر فواد خفش نے کہاہے کہ ناجح عبداللہ کو حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے – اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے- ناجح عبداللہ کو رام اللہ میں ان کی رہائش گاہ سے 30مئی 2008ء کو گرفتار کیاگیا- فواد خفش نے کہا کہ ناجح عبداللہ کا تعلق رام اللہ کے بیت لقیا ٹاؤن سے ہے – ان کے تین بچے ہیں – وہ ایکسرے ٹیکنیشن ہیں