اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہاہے کہ آزادی ، کامیابی اور بیت المقدس کی آزادی کا راستہ قربانیوں کا راستہ ہے- انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کی تمام صورتیں مسترد کرتے ہیں اور کسی صورت میں بھی فلسطینی عوام کے حقوق سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی – ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کیا- انہوں نے کہا کہ فلسطین مسلمانوں کا تاریخی اور دینی حق ہے- فلسطین کی زمین پر باہر سے آ کر قابض ہونے والوں کو ایک دن یہاں سے نکلنا ہو گا- فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس فلسطینی اختلافات کے خاتمے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہے- فلسطینی اتھارٹی چاہتی ہے کہ مزاحمت سے دستبرداری اختیار کی جائے اور اسرائیل کو تسلیم کیا جائے جبکہ حماس کبھی بھی مزاحمت سے دستبرداری اختیار نہیں کرے گی اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گی –