فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن حسن خریشہ نے کہاہے کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کی مدت نئے ارکان پارلیمنٹ کے حلف لینے تک ہے – انہوں نے الرسالہ نیٹ سے گفتگو میں کہا کہ اس سلسلے میں فلسطینی آئین میں دو شقیں ہیں – پہلی شق میں کہاگیاہے کہ قانون ساز اسمبلی اور صدر کی مدت چار سال ہے جبکہ آئین کی شق نمبر47کے آخر میں درج ہے کہ آئندہ ارکان پارلیمنٹ کے حلف اٹھانے تک پرانی پارلیمنٹ کے ارکان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے – عباس ملیشیا کی جانب سے پارلیمنٹ کے ملازمین کی گرفتاری کے حوالے سے حسن خریشہ نے کہاکہ عباس ملیشیا کا یہ اقدام غیر اخلاقی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے –