اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں عملی طور پر حکومت امریکا اوراسرائیل کی ہے- فلسطینی اتھارٹی کا حکمران ٹولہ صہیونی و امریکی حکم کی تعمیل کرتا ہے- حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ فلسطینی شہری موید بنی عودہ کی رہائی کے بعد جیل کے باہر دوبارہ گرفتاری اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اصلی حاکم اسرائیلی ہیں- واضح رہے کہ موید بنی عودہ کو عدالت کے فیصلے پر رہا کیا گیا لیکن 30 ماہ بعد اسے اپنے گھر جانا اور عزیزوں کا منہ دیکھنا نصیب نہیں ہوا- عباس ملیشیا نے جیل کے باہر اسے دوبارہ گرفتارکرلیا- وہ گزشتہ تیس ماہ سے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے- موید بنی عودہ پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کا جاسوس ہے- عدالت میں یہ الزام بے بنیاد ثابت ہو چکا ہے-