قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد کشتیاں تباہ ہوگئی ہیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی بحریہ نے آج صبح سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے لیے جانے والے ماہی گیروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی حملے کے بعد ماہی گیر ساحل کی طرف واپس آگئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملے روز کا معمول ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے باعث فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔