قیدیوں اور سابق قیدیوں کی سوسائٹی واعد نے پیر کو فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کے اس بیان کو خوش آمدید کہا ہے جس میں انھوں نے 2010کو قیدیوں کا سال منانے کا اعلان کیا۔سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس سے اسرائیلی جیلوں میں بند قیدیوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ سوسائٹی نے زور دیا کہ ان قیدیوں کو تمام فلسطینیوں کی ہرسطح پرہر مدد درکار ہے۔وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے اعلان کیا تھا کہ 2010قیدیوں کا سال ہو گاجیسا کہ گزشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس کا تھا جس میں عالمی کانفرنس کا انعقاد کر کے دنیا بھراس مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔