حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یورپی یونین سے غزہ کے پاور پلانٹس کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی بندش کا معاہدہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جس سے لوگوں خصوصاً بیمار، خواتین اور بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جائیں گی۔ مرکزا طلاعات فلسطین کو جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز میں حماس ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے غزہ میں زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی جس سے شدید ماحولیاتی اور انسانی تباہی کا خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین قانونی اور اخلاقی طور پر غزہ کے پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کی حمایت کرنے کی پابند ہے۔ ان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ فلسطینی ااتھارٹی غزہ پر پابند ی کے حق میں رہی ہے بلکہ محمود عباس پہلے بھی مصری اور غزہ سرحد پر فولادی دیوار کی تعمیر اور غزہ وادی پر اسرائیلی حملوں اورمحاصرے کی حمایت کر چکے ہیں