فلسطینی حکومت اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے شہریوں کے اعضاء چوری کرنے کے مسئلہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فلسطینی وزیر انصاف محمد فرج الغول نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے جسموں کے اعضاء چوری کیے جانے کے متعلق معلومات اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں محمد فرج الغول کے مطابق اخبارات میں اشتہار دیا گیا ہے کہ اس حوالے سے اگر کسی شخص کے پاس معلومات ہیں تو وہ حکومت کو فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں متعدد شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہداء کے اعضاء چوری کیے ہیں