اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دعوی کیا ہے کہ ایریل علاقے کی نو آبادی ان چار بڑے نو آبادی علاقوں میں شامل ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات کے نتیجے میں اسرائیل کے ہی کنٹرول میں ہی رہے گا – ایہود باراک منگل کی شام کو پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی ممبران کے ایک خصوصی اجلاس سے تقریر کر رہے تھے- انہوں نے ایریل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ان کی پارٹی اس فیصلے کے بارے میں اتحاد کے مشترکہ معاہدے کی پابند تھی- وزیر موصوف نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی دونوں اب اس قضے کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں -اسرائیلی وزیر نے دعوی کیا کہ مذاکرات جلد شروع ہونے کی توقع ہے-