اسرائیلی قابض حکام نے نابلس شہر کے جنوب کے گائوں بورین میں سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ کو بنیاد بناکر سلمان فارسی کے نام سے منسوب مسجد کو انہدام کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو قابض اسرائیلی اہلکار قصبے میں داخل ہوئے اور مسجد کی تعمیر کا کام روکنے کے احکامات دئیے – فلسطینیوں نے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت ہے-انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو مسجد کے انہدام اور ان کے مذہبی معاملات میں مداخلت سے روکے-