Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عالمی یوم القدس پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسماعیل رمضان کا پاکستانی قوم کے نام خصوصی پیغام

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ڈاکٹر اسماعیل رمضان کا یوم القدس کی مناسبت سے پاکستانیوں کے نام پیغام۲۰۱۸ پاکستان کے مجاہد بھائیوں القدس اور فلسطین فاونڈیشن اور آزادی قدس کمیٹی اے ہمارے پاکستانی بھائیوآپ کے حضور عرض ادب و احترام پیش کرتیں ہیں سرزمین رباط اور سرزمین فلسطین سے ،ارض عزت و شرف غزہ سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

hamaPakistanConfrnce.JPEG

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ڈاکٹر اسماعیل رمضان کا یوم القدس کی مناسبت سے پاکستانیوں کے نام پیغام۲۰۱۸ پاکستان کے مجاہد بھائیوں القدس اور فلسطین فاونڈیشن اور آزادی قدس کمیٹی اے ہمارے پاکستانی بھائیوآپ کے حضور عرض ادب و احترام پیش کرتیں ہیں سرزمین رباط اور سرزمین فلسطین سے ،ارض عزت و شرف غزہ سے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مجاہد بھائیوں اللہ عزوجل اپنی کتاب میں ارشاد فرماتا ہے ۔پاک ہے وہ ذات جو لے گیا اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصی تک ۔

 

اسلامی ملک پاکستان میں سب کے حضور تہہ دل سے سلام پیش کرتے ہیں ،فلسطین فاونڈیشن کے تمام برداران ،قدس آزادی کمیٹی کے تمام بھائیوں کہ جو عالمی یوم القدس کے دن فلسطینی فرزندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے جو قبلہ اول کی آزادی کے لئے ،جو اللہ کے نبی ص کی معراج کی گذرگاہ کی آزادی کے لئے نکلیں گے ۔

پاکستان کے بھائیوں کو سلام جو ہمیشہ فلسطین اور قدس کے لئے ،آپ پر سلام ہو کہ آج آپ نکل کھڑے ہونگے کہ یہ نعرہ لگائیں ٹرمپ کی اس صدی کی ڈیل مردہ باد ،آپ پر سلام کہ آج آپ بڑے شیطان کو مردہ باد کہنے نکلیں گے
آپ پرسلام کی آپ اس لئے نکل رہے ہیں تاکہ کہیں فلسطین ہماری سرزمین ہے ،القدس ہمارا ہے ،یہ زمین ہماری ہے ،فلسطین میں صیہونیوں کی کوئی جگہ نہیں ۔

مسجد اقصی اور قبلہ اول اور نبی مکرم ص کے معراج کی گذارگاہ ہے کہ جو آج صیہونی غاصبوں کی پلان شدہ سازشوں کے خطرات سے دوچار ہے ۔

ان غاصبوں نے ہماری عوام اور انسانیت کیخلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔

ہمارے عزیزو مسجد اقصی آج تمہیں پکار رہی ہے ،اے مسلمان اقوام ،اے پاکستانی مسلمانوقبلہ اول تمہیں پکار رہا ہے فلسطین تمہیں بلارہا ہے آو اوراس کی آوز پر لبیک کہو
ہم یہاں امت مسلمہ کی عزت و کرامت کا دفاع کررہے ہیں ،مقاومت اور شہادت کے باب سے شہداء ،زخمی اور اَسیر تمہیں سلام پیش کررہے ہیں ۔

ہم یہاں امت کے مقدسات اور کرامت کی دفاع کی فرنٹ لائن میں کھڑے ہیں
ہم یہاں کھڑے ہیں تاکہ امریکہ اورفلسطینی عوام کے خون میں ڈوبے صیہونی غاصبوں کو بتلادیں کہ ہم اپنے واپسی کے حق اور محاصرے کے خاتمے کے ساتھ ہی لوٹیں گے
عالمی یوم القدس کا دن انسانی اور عرب و اسلامی تاریخ میں ہمیشہ باقی رہنے والادن ہے یہاں تک کہ امت اٹھ کھڑی ہواور کہے کہ قدس خطرے میں ہے قبلہ اول خطرے میں ہے ،مسجداقصی پہلا قبلہ ہے اور دوسری مسجد کا درجہ رکھتی ہے کہ جو آج صیہونی غاصبوں کے نجس وجود کے قفس میں پھنسا ہوا ہے
وہ وقت آچکا ہے کہ غاصبانہ قبضہ ختم ہو جائے ،فلسطینی عوام اپنےاُس وطن کو لوٹیں کہ جہاں سے اُن کے اَباء و اجداد کو زبردستی بے دخل کیا گیا تھا
اے پاکستانی مجاہد عوام آج آپ اپنے احتجاج میں یہ کہنے جارہے ہیں کہ ہم قبلہ اول کو نہیں چھوڑینگے
ہم قدس اور فلسطین کو نہیں چھوڑینگے
ہمارے نبی اکرم ص نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ شام میں افواج ہونگی ،یمن کی افواج ہونگی ،عراق میں افواج ہونگی
اس وقت عبداللہ ابن حولہ نے پوچھا اے اللہ کے رسول ص یہ کونسی افواج ہونگی
فرمایا شام پر توجہ دو جو ایک چنیدہ سرزمین ہے جہاں اللہ کے نیک بندے ہونگے
اللہ تعالی نے شام اور وہاں رہنے والوں پر ذمہ داری دی ہے پس فلسطین اور قبلہ اول ،القدس آپ کو پکار رہا ہے
القدس اللہ کےحضور شکایت کررہاہے کہ اُمت نےاپنے فرائض ادا کر نا چھوڑ دئیے ہیں
ہم سب پر واضح کردینا چاہتے کہ ہم قدس کی خاطر اپنے مال و جان کی قربانی دے رہے ہیں اور ہمارا یہ وعدہ ہے کہ ہم شہادت ،مقاومت اور بہادری کے ساتھ قدس کی آزادی تک ڈٹے رہیں گے
ہم اللہ سبحانہ کے وعد ے پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ کے وعدے کے مطابق مسجد اقصی کو آزاد کراتے ہوئے اس میں داخل ہونگے ۔

پاکستانی عوام ،سیاسی رہنما اور علما کرام جو آج عالمی یوم القدس کے دن نکلے ہیں تاکہ امت کی سیاست و ثقافت میں قدس کی بھی جگہ ہواور اس کے لئے
امت کی فکر و ثقافت کااور آنے والی نسلوں کا پہلا عنوان القدس ہونا چاہیے قدس قبلہ اول ہے قدس آسمان کا راستہ ہے قدس مسجد ثانی ہے قدس نبی ص کی معراج جانے کی گذرگاہ ہے
اے امت اسلامیہ آج ہم قدس کی آزادی کے جانب اللہ کے حکم سے بڑھ رہے ہیں
اے فرزندان اسلام کل آپ کا انتظار رہے گا
اے پاکستانی قوم آپ کل ان شااللہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ یہاں ہونگے
سرزمین فلسطین سے آپ پر سلام ہو،بیت المقدس کی جانب سے آپ پرسلام ہو،حماس کی قیادت کی جانب سے آپ کو سلام ہو،خاص کرحماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کی جانب سے آپ پرسلام ہمارے شہیدوں اور زخمیوں اور اسیروں کی جانب سے آپ پر سلام ہو قبلہ اول کی جانب سے اسلامی پاکستان پر سلام ہو

 

https://www.facebook.com/plfpakistan/videos/1958532770838219/ویڈیو کیلئے کلک کریں

Bulk362

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan