اسلام آباد ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت کانفرنس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس کے افتتاحی خطاب میں فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابومریم کا کہنا تھاکہ فلسطینی آج بھی ظالم صہیونیوں کے ٹینکوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی ہر فورم پر حمایت جاری رکیں گے، انہوں نے حالیہ دنوں فلسطینیوں کی جانب سے جاری پر امن احتجاجی ریٹرن مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد جلد ہی کامیاب ہو گی اور وہ وقت قریب ہے کہ جب دنیا بھر سے مسلمان القدس میں نماز کے لئے جمع ہوں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن سنیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم مشرق وسطیٰ میں آج فلسطین فلیش پوائنٹ ہے، پوری دنیا کی نظریں وہاں لگی ہوئی ہیں۔ یہ سرزمین یہودیت، عیسائیت اور مسلمانوں کے لئے اہم اور متبرک ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں ہٹلر نے یہودیوں کو مارا اسے سے جب پوچھا گیا کہ انہیں کیوں مارا تو اس نے جواب دیا کہ چند چھوڑ دیئے ہیں، جن کے ذریعے آنے والی دنیا جان سکے گی کہ انہیں کیوں مارا گیا۔
آج اگر فلسطین ظلم کا شکار ہے تو کل کوئی دوسرا ملک بھی ظلم کا شکار ہو سکتا ہے، ضرورت اس امرکی ہے کہ فلسطین و کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے
سینیٹر ستارہ ایازرہنما اے ا ین پی کا کہنا تھا کہ آج مسلم امہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے، کشمیر و فلسطین میں آج بھی نہتے عوام اپنے حق کے لئے پتھر ہاتھ میں اٹھا کر میدان عمل میں ہیں۔ تمام مسلمان ممالک کو یکجا ہو کر اس اہم مسئلہ کو عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔
میاں اسلم نائب امیر جماعت اسلامی کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرئیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے انہوں نے امت کے اتحاد پر ضرور دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو یکجا ہو کر بیت المقدس کو صہیونیوں سے آزاد کروانا ہو گا ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دوست نہیں ہو سکتے۔ ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے۔ ہمیں یہود و نصاریٰ پر اعتماد نہیں کرناچاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قایم کئے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے، بعض ممالک میں اسرائیلی سفارتخانے موجود ہیں، شام ، یمن ، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کارفرما ہے۔
نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، حزب اللہ کی اسرائیل مخالف جنگوں کے بعد غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کو فراہم کیا، امت مسلمہ سے کہا کہ پوری امت ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے نام پر منانے کی اپیل کی۔ اگر عوام اور رائے عامہ نہ ہوتی تو بہت سے مسلمان ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرچکے ہوتے ، یہی رائے عامہ مسئلہ فلسطین کو دفن ہونے سے بچا رہی ہے، آج یہ مسئلہ انسانیت کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری ثاقب اکبر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے دو قومی نظریہ کی بات کرنا ایک غلط اقدام ہے، پاکستان کے دفتر خارجہ بانی پاکستان کی دی گئی پالیسی سے انحراف کرنے کی کوشش کی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے دو قومی نظریہ کی بات کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی دی گئی پالیسی پر عمل کیا جائے، قائد اسرائیل کو ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے تھے۔
پی ٹی آئی کی رہنما عابدہ راجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں تک کو معاف نہیں کیا جارہا، بکھرے ہوئے مسلمان صرف اپنے گھروں میں بیٹھ کر نوحہ کناں ہیں، دوقومی نظریہ کی بات کرنے والے فلسطین کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ آج ہمارے حکمران اپنے چند مفادات کی خاطر صہیونیوں کے مقابل گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان ایک ہو جائیں اور ایک طاقت بن کو ظالم صہیونیوں کا مقابلہ کریں۔
Â
Â