فلسطینی انرجی اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین انجینئر کنعان عبید نے غزہ کو اندھیرے میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے آزاد دنیا کو متحرک ہونے کی اپیل کی ہے- کنعان عبید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپ کی طرف سے فرنس آئل کے لیے مدد کی بندش کی وجہ سے آئندہ جمعرات کو غزہ کا پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہو جائے گا- انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے دسمبر 2009ء کے شروع سے غزہ کے پاور پلانٹ کے لیے فرانس آئل کے لیے سرمایہ دینا بند کردیا تھا- جس کے باعث گزشتہ ماہ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی-اب صورت حال پاور پلانٹ کے مکمل بند ہونے تک پہنچ چکی ہے- آج پاور پلانٹ آدھے دن کے لیے بند رہا جبکہ آئندہ تین دن روز تک مکمل طور پر بند ہو جائے گا-