اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح نے فتح کے ایک ٹولے کی جانب سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے جنرل سیکرٹری محمود رمحی کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے- تبدیلی و اصلاح کی طرف سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ فتح کے ٹولے کا فعل غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، فتح کو چاہیے کہ وہ اس ٹولے کو لگام دیں کیونکہ اس طرح کی کارروائیاں فلسطینی مفاہمت کے مفاد میں ہیں اور نہ ہی فتح کے مفاد میں- بیان کے مطابق فتح کا ٹولہ صہیونی فوج کا کردار ادا کررہا ہے- واضح رہے کہ گزشتہ روز فتح کے کارکنوں نے فلسطینی سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور رکن پارلیمنٹ محمود رمحی کی گاڑیوں پر حملے کیے