فلسطینی تحریک حرکة الاحرار الفلسطینیہ نے عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے خلاف دست درازی اور ان کے ملازمین کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے- حرکة الاحرار الفلسطینیہ کی طرف سے جاری بیان میں ارکان پارلیمنٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا- بیان کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت اور عباس ملیشیا کی طرف سے لاحق خطرات کے باوجود جو قائدانہ کردار کیا ہے وہ قابل قدر ہے- غزہ میں اسرائیل نے ان کے دفاتر کو تباہ کردیا لیکن انہوں نے اپنا کردار جاری رکھا-