اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی مزدوروں کو مدد فراہم کرنے کے خلاف سزا کا قانون منظور کیا ہے- یہ قانون پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا- اس قانون کا مقصد مغربی کنارے میں فلسطینی مزدوروں پر شکنجہ کسناا اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مزدوروں کی تعداد کم کرنا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرنوت کے مطابق اسرائیلی ریاست میں رجسٹرڈ غیر ملکی مزدوروں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار ہے جن میں زیادہ تر تعداد مغربی کنارے کے مزدوروں کی ہے- مغربی کنارے کے 77 ہزار مزدور سرکاری طور پر زراعت، صنعت اور ریسٹورنٹوں میں کام کرتے ہیں، جبکہ فلسطینی مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد اسرائیل کے مطابق غیر قانونی طور پر کام کررہی ہے-