مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے بارہ کارکنوں کو اغوا کرلیا جن میں پانچ ایسے آزاد اسیران شامل ہیں جو اسرائیلی قید سے رہا ہو کر گھروں کو واپس پہنچے تھے- حماس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی سپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کے دفاتر سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا- نابلس سے چار اور طولکرم سے دو کارکنوں کو اغوا کیا گیا-