اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ کے ترجمان ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا ہے کہ حماس فلسطینی مصالحت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے- انہوں نے ایک سیاسی نشست میں کہا کہ اختلافات کا خاتمہ فلسطینی عوام کا مطالبہ ہے- حماس ہمیشہ اسرائیل کے خلاف قومی وحدت کے قیام کے لیے کوشاں رہی ہے – ڈاکٹر صلاح بردویل نے اسرائیل کیخلاف ثابت قدمی پر غزہ کے عوام کی تعریف کی – انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطینی عوام کی بہادری دیکھی ہے- ڈاکٹر صلاح بردویل نے واضح کیا کہ حماس اپنے اصولوں پر سودہ نہیں کرے گی – اسرائیل کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا- اسرائیلی جارحیت فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو شکست نہیں دے سکتی-