Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سیلاب سے متاثرین کی مدد کے لیے غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے :فلسطینی حکومت

gaza-floods فلسطینی حکومت نے قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ،تاکہ متاثرین کو امداد پہنچائی جاسکے – سماجی امور کے وزیر خارجہ احمد کرد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں سیلاب زدہ علاقے کو بچانے کے لئے کردار ادا کرے – غزہ ناکہ بندی جنگ اور اب سیلاب کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے – واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے وادی غزہ کے ایک ڈیم کا منہ کھول دیا جس سے غزہ کا مشرقی علاقہ زیر سیلاب آگیا ہے – فلسطینی وزیر احمد کرد نے مزید کہاکہ حکومت نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں- 70خاندانوں نے ایک سکو ل میں پناہ لی ہے – انہیں کمبل، بستر اور کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی ہیں – انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کی ناکہ بندی کا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ جنگ اور قدرتی آفت سے تباہ شدہ علاقے کی تعمیر نو کی جاسکے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan