فلسطینی اسیران کے امور کے ماہر عبدالناصر فراوانہ نے کہاہے کہ اسرائیلی حکومت نے انتفاضہ اقصی 2000ء کے بعد سے 79فلسطینی اسیران کو شہر بدر کرکے مغربی کنارے سے اردن اور غزہ کی پٹی بھیجا ہے- عبدالناصر فراوانہ نے متنبہ کیاہے کہ اسیران کوملک بدر کئے جانے کے معاہدے کو منظور نہ کیا جائے ، اسیران کو ملک بدر خواہ معاہدے کی وجہ سے کیا جائے ہر حالت میں غیر قانونی ہے – عبدالناصر فراوانہ نے مزید کہاکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کمانڈر نے سیکورٹی کے متعلق فوجی حکم 378،’’1978ء‘‘میں ترمیم کی ہے جس میں مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو شہر بدر کرکے غزہ بھیجنے کو قانونی شکل دے دی ہے – عبدالناصر فراوانہ نے یہ بیان ان اسرائیلی دھمکیوں کے بعد جاری کیا – جس میں ان 14فلسطینیوں کو مغربی کنارے بدر کرکے غزہ بھیجنے کا کہاگیا جن کی مدت قید ختم ہوگئی ہے- اسرائیلی حکومت ان قیدیوں کو رہا کرنے کو مسترد کرتی ہے اور انہیں غزہ بھیجنے پر مصر ہے-