Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے تحفظ کے لیے عالمی برادری تعاون کرے: ابو شعر

dr-taleb-abu-shae28099ar-the-palestinian-minister-of-religious-affairs فلسطینی حکومت کے وزیراوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طالب ابو شعر نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے کم عمر بچی پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کو فلسطینی عوام اور مسلمانوں سے نفرت پر مبنی پالیسی قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز غزہ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں آمنہ نشاشیبی نامی بچی پر تشدد نہایت قابل مذمت اقدام ہے، جس کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت بھی کم ہے۔ واضح رہے کہ انتہا پسند یہودیوں نے گذشتہ روز شیخ جراح کےعلاقے میں ایک بارہ سالہ بچی کو اس کے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بچی پرتشدد کا یہ واقعہ قابض فوج اور پولیس کی موجودگی میں پیش آیا جبکہ اسرائیل کے قانون نافذ کرنےوالے ادارے اس گھناؤنی حرکت کی روک تھام کے بجائے اسے تحفظ فراہم کرتے رہے۔ وزیر اوقاف نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی حکومت کی جانب سے جاری سازشوں پرعالمی برادری کی جانب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تحریک اسلامی کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے سلسلے میں قبلہ اول میں حاضری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول میں اپنی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan