سب سے بڑے یورپی پارلیمانی وفد نے غزہ کا دورہ مکمل کر لیا۔ وفد غزہ کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد قاہرہ کیلئے روانہ ہو گیا ہے جہاں پر وہ عرب لیگ کےسیکرٹری عمروموسیٰ اور اعلیٰ مصری حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا جن میں مصری وزیرخارجہ ابو الغیط، مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شامل ہیں ۔یورپی وفد مصری حکام سے غزہ کے شہریوں کی سہولتیں میسر کرنے کا مطالبہ کرے گا