اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے خلاف عباس ملیشیا کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے حماس کے بارہ کارکنوں کو اغوا کیا۔یہ کارروائیاں الخلیل ،نابلس، طولکرم،بیت لحم اور جنین سے کی گئیں۔ اغواء کیے گئے افراد میں اسرائیل کو مطلوب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہد ایوب قواسہ بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق عباس ملیشیا نے اس پورے محلے کو گھیرے میں لے لیا جہاں ایوب قواسہ رہتے تھے۔ عباس ملیشیا نے محلے کے متعدد گھروں کی بھی تلاشی لی۔ اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری و ساری ہے۔اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے بدو سے جامعہ القدس کے طالب علم ابراہیم فضل کو گرفتار کر لیا۔ ابراہیم فضل حال ہی میں عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہائی پا کر گھر پہنچا تھا