Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

امریکی صدر ٹرمپ کا القدس پر یکطرفہ فیصلہ امریکی و صیہونی ناکامیوں کا اعتراف ہے،صابر ابو مریم کا نظام مصطفی پارٹی کے تحت آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے دارلحکومت یروشلم کی حیثیت کو بدلنے اور اسے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا دارلحکومت قرار دئیے جانے کا یکطرفہ فیصلہ درا صل عالمی سیاسی منظر نامہ پر امریکا اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی ناکامیوں اور شکست کا اعتراف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے نظام مصطفی پارٹی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس بعنوان القدس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

Gaza10Dec9

۔آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے کی جبکہ اس موقع پر سابق اراکین قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی(جماعت اسلامی)، محمد عثمان نوری(جمعیت علماء پاکستان ) ، متحدہ قومی موومٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یا ر خان ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الکریم عابد، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے نیک محمد، الحاج محمد رفیع، حاجی عباس، خان انعام اللہ خان، محمد خان زکی، محمد نفیس قادری، مولانا شاہدین اشرفی سمیت دیگر موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ ٹرمپ کے حالیہ بیان سے نہ صرف یروشلم میں موجود اسلامی مقدسات کو خطرات ہیں بلکہ مسیحی مقدس مقامات بھی صیہونی خطرے سے باہر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مسلمان اقوام کو چاہئیے کہ ٹرمپ اور صیہونیوں کے خطر ناک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اور فلسطین کے مظلوموں کا دفاع کرنے کے لئے میدان میں نکل آئیں اور جس حد تک ممکن ہو فلسطینیوں کی مدد کی جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب صیہونیوں کے شکنجہ سے آزاد کروانے کے لئے عملی اور اتحاد پر مبنی اقدامات انجام دئیے جائیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے مورخہ ۷دسمبر کو انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں منعقد ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی اور فلسطین کانفرنس میں تاریخی طور پر اعلان جکارتہ کے بارے میں بھی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی جس پر شرکائے کانفرنس نے اعلان جکارتہ کی بھرپور تائید کا اعلان کیا اور اسے دیگر ممالک میں سرکاری طور پر قبول کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Gaza10Dec14

Gaza10Dec13

Gaza10Dec12

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan