Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مظلومین جہاں کی حمایت کرنا سیرت نبوی (ص) کے عین مطابق ہے ۔ صابر ابو مریم

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ مظلومین جہاں کی حمایت اور ظالمین و غاصب قوتوں کی مخالفت کرنا سیرت نبوی (ص) کے عین مطابق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب کراچی میں متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی (ص) کی مناسبت سے

0Pala9339

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ مظلومین جہاں کی حمایت اور ظالمین و غاصب قوتوں کی مخالفت کرنا سیرت نبوی (ص) کے عین مطابق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب کراچی میں متحدہ علماء محاذ کے زیر اہتمام جشن ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی (ص) کی مناسبت سے منعقدہ “وحدت امت سیمینار “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ اگر آج رسول اللہ ہمارے درمیان تشریف لائیں تو سب سے اہم کام کیا انجام دیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہہ یقینا فلسطین اور یمن کے مظلوم مسلمان اقوام کی دادرسی فرماتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کی دیگر آلہ کار عرب قوتوں سے نبرد آزما ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ آج وطن عزیز میں ناموس رسالت ایک اہم بحث کے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ اگر دیکھا جائے تو یمن کے مظلوم عوام پر مسلمانوں ممالک کی جانب سے جاری مسلسل جارحیت اور قتل عام کیا ناموس رسالت کی توہین کے زمرے میں نہیں آئے گا جبکہ ایک مسلمان کے خون کی حرمت کعبة اللہ کی حرمت سے زیادہ ہے ۔

صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اقوانُمتحدہ کی جانب سے یمن میں جاری عرب ممالک کی جارحیت کے باعث چالیس لاکھ لوگوں کی اموات کا اندیشہ بیان کئے جانے کے بعد مسلمان دنیا اور بالخصوص عرب دنیا پر سکتہ کیوں طاری ہے؟ آخر کیوں عرب و مسلم دنیا کے حاکم یمن میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر خاموشُ رہ کر ان کرائم کی پردہ پوشی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین عالم اسلام کے مسائل میں سب سے اہم اور نمبر ون مسئلہ ہے اور سیرت نبوی کی روشنی میں ہمیں چاہئے کہ دنیا کے تمام مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین و غزہ اور یمن سمیت پاکستان کے خلاف جاری صیہونی سازشوں کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر متحدہ علماء محاذ کے رہنما علامہ امین انصاری ، علامہ مرزا یوسف حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی ، جماعت اسلامی کے برجیس طاہر،علامہ صادق تقوی، علامہ عبد الخالق فریدی، مفتی فیروز الدین رحمانی، قاضی اللہ داد ، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، علامہ نثار قلندری ، علامہ علی کرار اور دیگر علمائے کرام اور نعت خواب سمیت بڑی تعداد مین شرکاء موجود تھے۔

0Pala9340

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan