فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک سے نئی حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے اسرائیل کے ساتھ طاقت کا توازن پیدا ہو- انہوں نے گزشتہ روز خطبہ جمعہ میں کہا کہ ترکی کو قریب لانے کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل سے اس کے 60 سالہ تعلقات کا صفحہ لپیٹا جاسکے اور وہ اپنا اسلامی کردار ادا کرسکے- اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ وہ عرب ممالک اور ترکی کے درمیان قربت کو قابل فخر سمجھتے ہیں- اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ نہ صرف ترکی بلکہ ایران کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات مستحکم ہونے چاہئیں کیونکہ دشمن امت مسلمہ کے اندر سے دشمن پیدا کرنا چاہتا ہے- وہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانا چاہتا ہے- امت مسلمہ کا مشترکہ دشمن اسرائیل ہے-