غزہ کی پٹی میں آج جمعہ کی صبح کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک کارکن اس وقت شہید ہوگیا جب مجاہدین ایک جہادی معرکے کی تیاری کر رہے تھے۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچیس سالہ انجینئر سمیر عماد دیگر مجاہدین کے ساتھ دیر البلح کے مقام پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے کارروائی کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے شہید ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سمیر عماد نے اپنی زندگی جہاد اور فلسطین کی آزادی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج کے خلاف کئی کامیاب کارروائیاں کر چکے ہیں ۔ دوسری جانب القسام بریگیڈ نے سمیر عماد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی شہادت کی قبولیت ا ور شہید کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ادھر حماس نے بھی سمیر حماد کی شہادت کی قبولیت کی دعا کرتے ہوئے شہید کے خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے