کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں یوم تاسعوا( نو محرم الحرام ) اور یوم عاشورا کو شہدائے کربلا کی یاد کی مناسبت اور فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کی حمایت میں دو روزہ تصویری نمائش کا ایم اے جناح روڈ کراچی پر کیا گیا، تصویری نمائش مرکزی جلوس عزا کے راستے میں لگائی گئی تھی جہاں دو روز میں ہزاروں سوگوران امام حسین نے مشاہدہ کیا اور شہدائے کربلا کی یاد منانے کے ساتھ ساتھ دور حاضر کی کربلا ئے فلسطین کے مظلوموں کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کی بھرپور حمایت کی ۔
واضح رہے کہ دو روزہ تصویری نمائش فلسطینی کی مسجد اقصیٰ کے دفاع میں جاری تحریک انتفاضہ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر دنیا بھر میں منائے جانے والے ہفتۂ انتفاضہ الاقصیٰ کی مناسبت سے لگائی گئی تھی۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج عزاداری کے مرکزی جلوس میں لگائی جانے والی اس تصویری نمائش کا مقصد جہاں کربلائے فلسطین کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے تو وہاں ساتھ ساتھ وقت کے یزیدوں اور یزیدی قوتوں امریکا، اسرائیل ، برطانیہ اور ان کے حواریوں سے نبرد آزما رہنے کا پیغام بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ61ء ہجری کا یزیدتو مر چکا لیکن ہر دور میں یزید اور یزیدی قوتیں موجو دہیں اور ان یزیدی قوتوں کا راستہ روکنے اور مظلوموں کی حمایت کرنے کے لئے حسینی قوتیں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ، انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وقت کے یزید امریکا اور اسرائیل کے خلاف نبرد آزما رہیں اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جلد ہی قبلہ اوّل بیت المقدس سمیت کشمیر و میانمر اور دیگر مظلوم قوموں کو استعماری و غاصبی قوتوں کے چنگل سے نجات ملے گی۔
مزید تصاویر کے لئے اس لینک پر کلک کیجیئے
https://www.facebook.com/plfpakistan/posts/1690388977652601