صہیونی عدالت نے اسرائیل کو مطلوب فلسطینیوں کی مدد کے الزام میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہد بسام علی ابو ذیاب کو 27 سال قید کی سزا سنا دی- اسرائیلی عدالت نے بسام علی ابو ذیاب کے خلاف یہ فیصلہ دس روز قبل دیا تھا لیکن ذرائع ابلاغ تک یہ فیصلہ آج پہنچا ہے- اسرائیلی حکومت فلسطینی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کو میڈیا تک پہنچنے سے روکنے کی کوششیں کرتی ہے- یہی وجہ ہے کہ عدالتی فیصلے کے متعلق میڈیا کو علم نہیں ہوسکا- واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 2007ء میں قلقیلیہ پر کارروائی کے دوران علی ابو ذیاب کو اغوا کیا تھا- اسرائیلی عدالت نے بسام علی ابو ذیاب پر القسام بریگیڈ کے رکن محمد السمان کے گروپ سے تعلق رکھنے کا بھی الزام لگایا ہے- محمد االسمان کو عباس ملیشیا نے چار ساتھیوں سمیت شہید کیا تھا-