فلسطینی سیاسی تجزیہ کار پروفیسر عبدالستار قاسم نے پی ایل او کے ارکان کا امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پروفیسر عبدالستار قاسم نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں بعض فلسطینی اعلانیہ طور پر سی آئی اے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ وہ سی آئی اے کے لیے ایجنٹوں کی بھرتی کرتے اور انہیں تربیت دیتے ہیں۔ عبدالستار قاسم نے ذکر کیا کہ بعض عرب ممالک کے خفیہ ادارے بھی امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے تعاون کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی جنرل کیتھ ڈائٹن مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کو براہ راست احکامات جاری کرتے ہیں۔