کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان ہماری جان ہے وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے، بانیان پاکستان اور عوام نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال او ر تحریک آزادئ پاکستان کے تمام قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں، تحریک آزادئ پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء کا لہو آج بھی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ مقررین کا خطاب
پاکستان کے سترویں جشن آزادی کی پر وقار تقریب میں کراچی پریس کلب کے، سیکرٹری مقصود یوسفی، مظفر ہاشمی،محفوظ یار خان،قمر عباس، راشد ربانی،صابر ابومریم،قاضی زاہد،اسرار عباسی، عرم بٹ،مطلوب اعوان،علامہ عقیل انجم،علامہ امین انصاری،سید شبر رضا،نعیم قریشی،کرامت علی،علامہ مبشر حسن، فرہاد گل، فوزیہ فرحان،معاذ چشتی،خالد اختر سمیت عبد الوحید یونس ، اسفند یار خان ادریگر شریک ہوئے
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت وطن عزیر پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری سمیت مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیک کاٹ کر پاکستان کا جشن آزادی منایا۔ جشن آزادی کی پر وقار تقریب میں موجود رہنماؤں اور شرکاء کاکہنا تھا کہ پاکستان کے بقاء اور تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بانیان پاکستان کی فکر اور نظریہ پاکستان کا ہر محاذ پر دفاع کرتے رہیں گے، جبکہ ستر سال قبل آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے ہزاروں افراد کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تحریک آزادئ پاکستان کے قائدین اور شہداء کو سرخ سلام پیش کیاگیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال سمیت تمام بانیان پاکستان کی انتھک جد وجہد اور بالخصوص اس وقت فلسطین کاز کی زبردست حمایت کرنے پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو تنہا نہین چھوڑیں گے اور بابائے قوم کی زندہو جاوید فکر کو ہمیشہ اجاگر کرتے رہیں گے، ان کاکہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے غاصب اسرائیل کو ایک جعلی اور ظالم ریاست قرار دیا تھا اور پاکستان کے عوام آج بھی اسرائیل کو جعلی ریاست قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ بانیان پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی اور آج پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھی اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہونے والی اسرائیلی اور بھارتی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔کراچی پریس کلب میں منعقدہ جشن آزادی کی پر وقار تقریب میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری مقصود یوسفی، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی،اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان،میجر (ر) قمر عباس،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راشد ربانی،فلسطین فاؤندیشن کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین،پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، عرم بٹ،جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان،متحدہ علما ء محاذ کے علامہ امین انصاری،علامہ عبد الخالق فریدی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سید شبر رضا،کراچی بار کے صدر نعیم قریشی،پائیلر کے کرامت علی، جماعت اسلامی یوتھ کے صدر فرہاد گل،سول سوسائٹی سے فوزیہ فرحان،معروف نعت خواں معاذ چشتی،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے خالد اختر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیاں پیش کرنے والے شہریوں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے لئے خصوصی دعا کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔