فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رکن ڈاکٹرمروان ابو راس نے فلسطینیوں کی حمایت اور امداد کرنے پر مراکش کے بادشاہ ،حکومت ،عوام بالخصوص پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیاہے۔ انہوںنے مراکش کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مراکش کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر مروان ابو راس نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ فلسطینی عوام آج کے جدید دور میں نسل کشی کا شکار ہیں۔ڈاکٹر مروان ابو راس آج کل مراکش کے دورے پر ہیں جو دس دن پر مشتمل ہے ۔ انہیں مراکش کے دورے کی دعوت انصاف و ترقی پارٹی نے دی تھی۔