Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی سربراہی میں حماس کے وفد کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

khaled-mishaal-the-chairman-of-hamass-political-bureau-met-sheikh-khalifa-bin-zayed-the-president-of-the-united-arab-emirates اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے وفد نے خالد مشعل کی سربراہی میں متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیاں سے ملاقات کی۔ حماس کے وفد نے یو اے ای کے سربراہ ان چلینجوں پر روشنی ڈالی جن کا فلسطینی سامنا کر رہے ہیں ابوظہبی میں ہونے والی اس ملاقات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے فلسطینی قومی یگانگت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا غزہ کی ناکہ بندی جلد از جلد ختم کی جائے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حماس کے وفد نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید بن النہیان سے ابوظہی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کا موضوع فلسطین کی تازہ صورتحال رہا جبکہ شیخ خلیفہ زید بن النہیان نے غزہ کی ناکہ بندی ، یہودی آبادکاری اور غزہ کے گرد مصری زیرزمین فولادی دیوار کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہل غزہ پر ایک سال قبل جو جنگ مسلط کی گئی ابھی تک اس کے اثرات مکمل نہیں ہوئے تھے کہ اہل غزہ کو زیرزمین فولادی دیوار کی تعمیر کی صورت میں ایک اور امتحان کا سامنا کرنا پڑا فلسطینی مفاہمت کے بارے میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دھڑوں کو مکمل اتفاق رائے سے مفاہمت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔ انہوں نے عرب اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اہل غزہ کو جلد از جلد ناکہ بندی کی اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan