اسرائیل نے غزہ کے خلاف وسیع پیمانے پر نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اعلیٰ اسرائیلی فوجی اہلکار نے ”المجد” ویب سائٹ کو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجی رہنماؤں کی طرف سے بیانات غزہ بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔ ان بیانات کا مقصد حماس اور فلسطینی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے حوالے سے اپنی شرائط میں نرمی لائے اور فلسطینی مفاہمت کے لیے مصری تجاویز قبول کریں۔ اعلیٰ اسرائیلی فوجی اہلکار نے مزید کہا کہ بعض عرب ممالک بھی اس مہم میں شریک ہیں۔