مصر اور غزہ سرحد پر موجود ایک سرنگ میں گرنے سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا۔ ایمرجنسی شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی شہادت سرنگ کے اندربلند جگہ سے گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس طرح کے حادثوں میں بیسیوں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فلسطینی شہری ان سرنگوں کو مصر سے فلسطین اشیائے خوردونوش لانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مصری حکومت نے غزہ سرحد پرزیرزمین فولادی دیوار کی تعمیر بھی شروع کررکھی ہے۔