مغربی کنارے کے شہروں میں صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کوعباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہر کریک ڈاؤن میں حماس کے کئی کارکنان کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد سمحان، عمر ملحم، اور محمد حوتری شامل ہیں جنہیں چند ہی روز قبل عباس ملیشیا کی جیلوں سے رہا کیا گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے رات کے اوقات میں قلقیلیہ میں ایک مکان پر حملہ کیا اور گھر میں موجود تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے قلقیلیہ میں کریک ڈاؤن کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عباس ملیشیا نے علاقے میں اضافی چوکیاں بھی قائم کی ہیں جہاں شہریوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔