کوئٹہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے بلوچستان چیپٹر کے تحت فلسطینیون کے 69ویں یوم نکبہ کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر امان اللہ شادزئی، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا عبد القدوس ساسولی، معروف اسکالر ذاکر درانی، سماجی رہنما منظور رحمانی اور سہیل شیرازی سمیت دیگر نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔