کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطینی عوام کے حق میں اور فلسطین پر قائم ہونے والی جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف 146146یکجہتی فلسطین مارچ145145 کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اراکین اور طلباء تنظیموں کے ساتھ ساتھ یوتھ تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یکجہتی فلسطین مارچ میں شرکاء نے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور سنہ48ء میں فلسطین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج تھے، اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن،اسرائیل نامنظور، مردہ باد امریکا، فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، اسرائیل جعلی ریاست ہے جیسے نعرے آویزاں تھے۔
یکجہتی فلسطین مارچ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین پر قائم کی جانے والی جعلی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام سنہ48ء کی سرحدوں کے مطابق قائم کیا جائے اور غاصب صیہونی جعلی ریاست اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔
فلسطینیوں کے حق میں منعقدہ یکجہتی فلسطین مارچ سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی اراکین، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی اور فلسطینی طلباء برادری کے نمائندوں بشمول فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم ، سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی،رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل شیخ،پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی،علامہ عقیل انجم، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا باقر زیدی،جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری،پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما طارق حسن، جعفریہ الائنس پاکستان کے شبر رضا،پائیلر کے صدر کرامت علی، پیپلز لائیرز فورم کے عدیل فاروقی،قاضی بشیر ،یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اویس ربانی،ادارہ بین المذاہب ہم آہنگی کے راؤ ناصر علی، پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے صدر ابراہیم عمرو،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے نعیم قریشی، خالد نواز مروت،تنظیم الاخوان کے لئیق احمد، بزنس کمیونٹی کے حارث مٹھانی، اتم پرکاش،سکھ برادری کے سربراہ سردار رمیش سنگھ،آل پاکستان تاجر اتحاد کے عبد الغفار خانانی،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے فرید میمن، آئی ایس او کے اویس علی، نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کے محمد عثمان، وحدت یوتھ کے کاظم علی، پختون ایس ایف کے شیر آفریدی،ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے ڈاکٹر خالد اختر،جماعت اسلامی یوتھ کے محمد اعجاز،ڈاکٹر طلعت وزارت،قاضی زاہد حسین،عمران شہزاد، عشرت غزالی، افضل خان، ناصر رضوان ایڈوکیٹ، عبد الوحید یونس ، فہد زیدی،ڈاکٹر رفعت،مقصود لانگھا،مجاہد جوکھیو،علی لانگھا، اشرف علی، رضوان شاہد، اور دیگرنے خطاب کیا۔
یکجہتی فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امت مسلمہ کو چاہئیے کہ وہ فروعی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو بنیادی ترجیحات میں شامل کریں اور فلسطین سمیت قبلہ اوّل بیت المقدس پر صیہونی جعلی ریاست اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 69برس سے مظلوم فلسطینی غاصب صیہونی جعلی ریاست اسرائیل کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن عالمی برادری اور عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ او ر او آئی سی سمیت مسلم امہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ اسرائیل جیسی جعلی ریاست کہ جس کا ناپاک وجود صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے اس کے گھناؤنے جرائم کی پردہ پوشی کی جا رہی ہے جس ست براہ راست مظلوم فلسطینی ملت کی قربانیوں کوبھی فراموش کیا گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کے طلباء اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور عالمی سامراجی قوتوں امریکا اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے سینہ سپر ہیں۔اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔