فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ اور مصر کی سرحد پر ہونے والے افسوسناک واقع میں مصری فوجی کی ہلاکت پر مصری حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے- انہوں نے کہا کہ مصریوں اور فلسطینیوں کے خون ان کے لیے قیمتی ہیں- غزہ سرحد پر جو افسوسناک واقع پیش آیا ہے وہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کے درمیان موسم گرما کی بدلی کی طرح ہے جو گزر جائے گی- اسماعیل ھنیہ نے تحمل اور ضبط نفس سے کام لینے کا کہا ہے- واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور مصری فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک مصری فوجی اہلکار جاں بحق اور پنتیس زخمی ہوگئے تھے-