غزہ میں ’’عوامی کمیٹی برائے مزاحمت ناکہ بندی‘‘ نے غزہ میں یورپی امدادی قافلے ’’شہ رگ زندگی 3‘‘ کے پہنچنے کا خیر مقدم کیا ہے- عوامی کمیٹی برائے مزاحمت ناکہ بندی کے سربراہ جمال خضری نے کہا ہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کی سربراہی میں امدادی قافلے کا پیغام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ہے- قافلے کا ایک اور پیغام غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنا اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو پختہ کرنا ہے- جمال خضری نے اس موقع پر مسلمان ممالک کے متحرک ہونے پر زور دیا- انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اور بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف متحرک ہوں-