Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی میں ہزاروں افراد کا مصری سفارخانے اور قونصلیٹ کا گھیراؤ اور پتھراؤ

demonstration-in-front-of-the-egyptian-embassy-in-istanbul1 ترکی کے شہر استنبول میں قائم مصری قونصلیٹ کے باہر ہزاروں افراد نے مصری پولیس کی جانب سے یورپی امدادی قافلے پر حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور قونصل خانے کا کئی گھنٹوں تک محاصرہ کیے رکھا۔ اس دوران مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا۔ مظاہرین نے مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کی جانب سے غزہ کے گرد آہنی دیوار کی تعمیر کی اجازت دینے اور امدادی قافلے کے شرکا پر تشدد کے خلاف نعرے لگائے۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مصر اور اسرائیل کے خلاف جبکہ فلسطینی عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ ادھر انقرہ میں ترکی سفارت خانے کے باہر بھی بدھ کے روز ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ترک سفیر کو مصر کے خلاف احتجاجاً ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan