انسانی حقوق کی 14 سے زائد یورپی تنظیموں نے یورپ کے مختلف ممالک میں مصر کے قائم سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے- یہ مظاہرے مصر میں غزہ کے لیے یورپی امدادی قافلے پر پولیس کے تشدد کے خلاف کیے جارہے ہیں- یورپی تنظیموں کے اتحاد نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا بھی اعلان کیا ہے- یورپی تنظیموں کے اتحاد نے اپنے بیان میں احتجاجی مظاہروں میں فلسطینی کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کا اظہار کیا ہے- یورپی تنظیموں کے اتحاد کے مطابق مظاہرے اس بات کا اعلان ہوں گے کہ مصری حکومت طاقت کے ذریعے آزاد دنیا کی آواز نہیں دبا سکتی- واضح رہے کہ مصری پولیس نے گزشتہ رات غزہ کے لیے یورپی امدادی قافلے ’’شہ رگ زندگی 3‘‘ کے مصری بندر گاہ پر موجود ارکان پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے-